کمالیہ :سکولوں کے طلباء کی اسرائیل کیخلاف احتجاجی ریلیاں

 کمالیہ :سکولوں کے طلباء کی اسرائیل کیخلاف احتجاجی ریلیاں

کمالیہ ،جکھڑ (نمائندہ دنیا،نمائندہ خصوصی،سٹی رپورٹر )اسرائیلی جارحیت کے خلاف مزاحمت کا ایک سال مکمل ہونے پر کمالیہ کے نجی سکولوں کے طلباء نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اسرائیل مخالف احتجاجی ریلیاں نکالیں۔۔۔

ریلیوں کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اوربینر اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے ، اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید نعرے لگائے ۔تفصیلات کے مطابق نجی سکولز کے زیر اہتمام ذیشان کالونی چیچہ وطنی روڈ سے کلمہ چوک تک مختلف نجی سکولوں کے سینکڑوں ننھے طلبہ و طالبات نے ریلیاں نکالیں جن کی قیادت اساتذہ نے کی۔احتجاجی مظاہرین نے اسرائیلی جارحیت اورنہتے فلسطینی عوام پر بمباری کے خلاف نعرے بازی کی ۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ قید خانے میں تبدیل ہو چکا ، نہتے لوگوں کا قتل عام جاری ہے ، انسانی حقوق پر واویلا کرنے والی تنظیمیں 45 ہزار شہادتوں پر دم سادھے بیٹھی ہیں،اسرائیلی اور امریکی حکمران سن لیں پاکستان کا بچہ بچہ فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ ہے ، تمام پاکستانی مرد و خواتین اور بچے گھروں سے نکلیں اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں