ایم پی اے نواز چوہان کا ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ

ایم پی اے نواز چوہان کا ٹیچنگ ہسپتال  کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)مانیٹرنگ انچارج ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال حاجی محمد نواز چوہان ایم پی اے نے ہسپتال کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔

ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ارشاد اللہ گورائیہ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر انوار الحق اور سابقہ ایم پی اے وقار احمد چیمہ بھی موقع پر موجود تھے ۔ نواز چوہان کا کہنا تھا کہ میں بحیثیت مانیٹرنگ انچارج گوجرانوالہ کی عوام سے معذرت خواہ ہوں جس کو ہسپتال کی تعمیر کے دوران بہت زیادہ دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ہسپتال کی تعمیر کا کام مکمل ہوچکا ،انشا اللہ ہسپتال 10 اکتوبر تک فنکشنل ہو جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں