کوٹ ادو : جماعت اسلامی کا فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

کوٹ ادو : جماعت اسلامی کا فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ملک بھر کی طرح کوٹ ادو میں بھی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر یوم تحریک مزاحمت برائے فلسطین کے حوالے احتجاجی مظاہرہ اور۔

 پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ امیر جماعت اسلامی کوٹ ادو فرقان آصف بزدار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری فلسطین پر اسرائیلی بربریت پر فورا اپنا کردار ادا کرتے ہوئے عملی اقدام کرے ،فلسطین میں ابتک پینتالیس ہزار سے زائد عام لوگ شہید ہوچکے ہیں جسمیں اکثریت نہتے بچوں کی ہے ، یہ اسرائیل کی طرف سے واضح طور پر نسل کشی ہے ،اسرائیل نے عالمی سطح پر ابتک اپنے خلاف اٹھنے والی تمام آوازوں کی پرواہ کیے بغیر جس بربریت کا مظاہرہ کیا ہے اس کی ہم شدید نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ اس کو عالمی عدالت میں دہشتگرد ڈکلیر کرنے کی سفارتی سطح پر ہونے والی تمام کوششوں کو سراہتے ہیں ۔سردار مظہر کشک ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے عالمی سطح پر فلسطین کے مسئلے کو اجاگر کیا ہے ۔انجمن تاجران کے ضلعی ومرکزی صدر شیخ عثمان نے کہا کہ انجمن تاجران ان شااللہ اس مسئلے کو اجاگر کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی،اس موقع پرجماعت اسلامی کوٹ ادو محمد کاشف نواز شعبہ نشرو اشاعت ،عبدالمجید سالک جنرل سیکرٹری،عزیز بھٹی تحصیل جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی  ودیگر نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں