عرصہ سے زیر التوا بی سی جی روڈ کی تعمیر و بحالی کیلئے فنڈز جاری

عرصہ سے زیر التوا بی سی جی روڈ کی تعمیر و بحالی کیلئے فنڈز جاری

ملتان (وقائع نگار خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملتان کے شہریوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا۔ حکومت پنجاب نے عرصہ سے زیر التوا بی سی جی روڈ کی تعمیر و بحالی کیلئے فنڈز جاری کردیے ۔

ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی سلمان نعیم نے بی سی جی روڈ منصوبے کی بحالی کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ملتان کی ترقی پر خصوصی فوکس ہے ۔ اس موقع پر کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے منصوبے کو جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی تکمیل میں کوالٹی پر سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ رات کے وقت منصوبے پر کام کی رفتار بڑھائی جائے تاکہ شہریوں کو کم سے کم مشکل ہو۔ ڈی جی ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے کہا کہ 1400 فٹ طویل، 60 فٹ چوڑے روڈ کی تعمیر پر 50 ملین روپے لاگت آئے گی۔ بی سی جی روڈ 2 ہفتوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں