راولپنڈی :منشیات فروشی ، غیر قانو نی اسلحہ رکھنے پر 14ملزم گرفتار

 راولپنڈی :منشیات فروشی ، غیر قانو نی اسلحہ رکھنے پر 14ملزم گرفتار

راولپنڈی ( خبر نگار) راولپنڈی پولیس نے 14 ملزمان کو گرفتار کر کے 3کلو سے زائد چرس، 30 لٹر شراب، چار کلاشنکوفیں،ایک رائفل ،دو پستول اور ایک چھری برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے ۔

تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ارباب الٰہی سے 1 کلو 280 گرام چرس، تھانہ صدر واہ پولیس نے بہادر سے 1 کلو 680 گرام چرس، تھانہ وارث خان پولیس نے اشفاق سے 510 گرام چرس، تھانہ صادق آباد پولیس نے عدیل اور بادل سے 25 لٹر شراب، تھانہ بنی پولیس نے راشد سے 5 لٹر شراب، تھانہ روات پولیس نے بشیر، لقمان، عمیر اور سبز علی سے 4 کلاشنکوفیں، میگزینیں اور گولیاں، تھانہ ریس کورس پولیس نے عارف سے ایک پستول ، تھانہ جاتلی پولیس نے شاہد اقبال سے ایک رائفل 7 ایم ایم، تھانہ روات پولیس نے ثقلین سے ایک پستول اور تھانہ دھمیال پولیس نے افتخار سے ایک چھری برآمد کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں