جدید دور میں پیشہ ورانہ تعلیم وقت کی اہم ضرورت ،احسن اقبال

 جدید دور میں پیشہ ورانہ تعلیم وقت کی اہم ضرورت ،احسن اقبال

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ جدید دور میں پیشہ ورانہ تعلیم وقت کی اہم ضرور ت ہے ۔۔۔

 ہمیں قرآ نی احکامات کے مطابق سائنس و تحقیق کی جانب لوٹنا ہوگا۔ حکومت اور تعلیمی اداروں کو پیشہ ورانہ تعلیم پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پیرکو اسلام آباد ماڈل کالج میں بین الاقوامی سپیس ویک کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔دریں اثنا وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ و رانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ان چند خوش قسمت ممالک میں شامل ہے جہاں آبادی کا بیشتر حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے ، نوجوانوں کو بین الا قومی تقاضوں کے مطابق تعلیم دیں گے ، آنے والا دور مصنوعی ذہانت کا ہے ۔ جدید تعلیم کو نہ اپنایا تو بہت پیچھے رہ جا ئینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اسلام آباد ماڈل کالج میں بین الاقوامی سپیس ویک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں