گیس چوروں کیخلاف آپریشن، کمرشل سمیت 4میٹر منقطع

گیس چوروں کیخلاف آپریشن، کمرشل سمیت 4میٹر منقطع

ملتان (خصوصی رپورٹر)سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس ملتان کی جنرل منیجر کی ہدایات پر روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری۔

، ایک کمرشل استعمال سمیت چھ میٹر منقطع اور پانچ ایکسٹینشن اتار دیں، تفصیلات کے مطابق ایک گھریلو صارف اپنے میٹر کو ایک کمرشل آفس میں استعمال کرتے ہوئے پایا گیا، اس کا میٹر کمرشل استعمال پر منقطع کرکے مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش بھی کردی گئی، چار صارفین نے اپنے میٹر خودساختہ طور پر سروس سے دور منتقل کئے ہوئے تھے جس کی وجہ سے محکمہ کو گیس لیکج کی مد میں نقصان کا سامنا تھا ٹاسک فورس نے ان کے میٹر منقطع کرکے مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش بھی کردی, ایک صارف جس نے اپنا میٹر خودساختہ منقطع کرکے خود ہی بحال کرلیا تھا اور نان بلنگ پر بھی تھا اس میٹر منقطع کرکے استعمال شدہ والیم کی بلنگ کی سفارش کردی گئی، علاؤہ ازیں اوگرا پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پانچ صارفین نے ایک سے زائد گھروں کو گیس دی ہوئی تھی جن کی ایکسٹینشن اتار دی گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں