لاڑکانہ :کریانہ شاپ پر موٹرسائیکل سواروں کی 7لاکھ کی ڈکیتی

لاڑکانہ :کریانہ شاپ پر موٹرسائیکل سواروں کی 7لاکھ کی ڈکیتی

لاڑکانہ(بیورورپورٹ)لاڑکانہ شہر کے تھانہ ولید کی حدود میروخان چوک کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے کریانہ کی دکان میں گھس کر مالک عبدالستار بروہی۔۔

 اور ان کے بھائی شبیر احمد بروہی کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر 7 لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹ لی اور بآسانی فرار ہوگئے ۔واقعے کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر تفصیلات حاصل کرکے تفتیش شروع کردی۔ اس حوالے سے متاثرہ دکاندار شبیر احمد بروہی نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح افراد نے دکان میں گھس کر مجھے اور میرے بھائی عبدالستار بروہی کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا اور 7 لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے ۔ انہوں نے ایس ایس پی لاڑکانہ سے اپیل کی کہ معاملے کا نوٹس لے کر ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ رقم واپس دلائی جائے۔ محراب پور میں بھی چوری کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ پیروسن تھانہ کی حدود گاؤں پیرل برڈی میں چور استاد جلال برڈی کے گھر میں نقب لگا کر لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات، 5 دلہنوں کے جہیز کا سامان چرا کر لے گئے ۔دوسری واردات میں چور گاؤں رمضان شیخ میں ذاکر علی کاقیمتی بکرا چرا کر لے گئے ۔ پولیس کے مطابق وہ چوری کی واردات کی تحقیقات کر رہی ہے۔

چ

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں