جامعہ اردو کی فیس بڑھانے کیخلاف طلبہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

جامعہ اردو کی فیس بڑھانے کیخلاف طلبہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے اردو فیڈرل یونیورسٹی کی فیس بڑھانے کیخلاف طلبہ کی درخواست پر تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ہائیکورٹ میں اردو فیڈرل یونیورسٹی کی فیس بڑھانے کے خلاف طلبہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ عدالت نے حکم دیا کہ شعبہ قانون کی فیس اب 5 سالوں کیلئے صرف 15 ہزار بڑھائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں