سولر پلیٹوں سے لدا ٹرک لوٹ لیا گیا ،ڈرائیورپرتشدد

سولر پلیٹوں سے لدا ٹرک لوٹ لیا گیا ،ڈرائیورپرتشدد

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاکو سولر پلیٹوں سے لدا ٹرک لوٹ کر فرار ہوگئے اور ڈرائیور کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پورٹ قاسم کے قریب پھینک دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سپرہائی وے پر ڈاکوؤں نے سولر پلیٹوں سے لدے ٹرک کو لوٹ کر ڈرائیور کو اغوا کرلیا۔جس کے بعد ڈرائیور کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پورٹ قاسم کے قریب پھینک دیا، متاثرہ ڈرائیور شکیل نے بتایا کہ ملزمان سولرپلیٹس سے لداٹرک لے کر فرار ہوگئے ۔ڈرائیور کا کہنا تھا کہ 5 ڈاکوؤں نے مجھے سپرہائی وے سے اغوا کیا اور آنکھوں پر پٹی باندھ کر پھینکا گیا۔تھانہ سکھن پولیس نے بتایا کہ سولرپلیٹوں سے بھراٹرک مل گیا ہے ، ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ناردرن بائی پاس کے قریب سے 6 ڈاکو اسلحے کے زور پر دودھ کے ڈرموں سے لدا ہوا ٹرک ڈرائیور سے چھین کر فرار ہوگئے تھے جبکہ ڈاکوؤں نے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔واقعہ کی اطلاع مددگار 15 پولیس کو ملتے ہی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے چھینے جانے والے ٹرک کی تلاش شروع کردی اور سپر ہائی وے فقیرا گوٹھ میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران چھینے جانے والا دودھ کا ٹرک برآمد کرلیاتھا۔ڈرائیور کے مطابق 8 لاکھ روپے مالیت کا 90 من دودھ موجود تھا جسے سپلائی کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔ پولیس کی نفری کو دیکھ کر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں