بریگیڈیئر(ر) بابر کا الائیڈ ہسپتال ، انسٹیٹیوٹ کارڈیالوجی کا دورہ

بریگیڈیئر(ر) بابر کا الائیڈ ہسپتال ، انسٹیٹیوٹ کارڈیالوجی کا دورہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)چیئرپرسن پنجاب چیف منسٹرز ڈائریکٹوریٹ آف انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ، ایویلویشن اینڈ فیڈ بیک بریگیڈیئر ریٹائرڈ بابر علاؤ الدین نے الائیڈ ہسپتال ون اور فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے مختلف شعبوں کی اچانک انسپکشن کی۔

انہوں نے ایف آئی سی کے دورہ کے موقع پر دل کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کو علاج معالجہ کی طبی سہولیات کی فراہمی کا مشاہدہ کیا۔انہوں نے لواحقین سے مسائل دریافت کئے اور ادویات کی فراہمی بارے گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے فراہم کردہ مفت ادویات مریضوں تک بلارکاوٹ پہنچنی چا ہئیں ۔انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کی بھی انسپکشن کی اور ڈاکٹرز کو مریضوں کے ساتھ عمدہ رویہ اختیار کرنے کی تلقین کی۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کو درپیش مسائل کا ازالہ ترجیح ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو جامع رپورٹ پیش کی جائے گی۔بریگیڈیئر(ر)بابر علاؤالدین نے الائیڈ ہسپتال ون کا دورہ بھی کیااورمختلف وارڈز میں جاکر ڈاکٹرز کی موجودگی اور مریضوں کو فراہم کردہ طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ادویات سٹور کا وزٹ،صفائی کی صورتحال، مریضوں ولواحقین سے ملاقات کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں