مسلح افراد کی دکان پر فائرنگ ،علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلح افراد کی جانب سے شہری کی دکان پر فائرنگ کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ غلا م محمد آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عابد حسین نے پولیس کوبتایا۔
کہ وہ آدم چوک میں واقع اپنی دکان پر موجود تھا کہ اس دوران مسلح ملزمان کی جانب سے سابقہ رنجش کی بناء پر دھاوا بول دیاگیااور اسے گن پوائنٹ پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے ساتھ ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیاگیا جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس بھی پھیل گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔