جڑانوالہ :سینیٹر طلال چودھری سے میاں ندیم قیصرکی ملاقات
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چودھری سے میاں ندیم قیصرکی ملاقات ، سیدوالہ روڈ کے افتتاح پر شکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چودھری سے مقامی لیگی رہنما میاں ندیم قیصرنے ملاقات کی ہے اور اس دوران انہوں نے جڑانوالہ فیصل آباد روڈ سے لیکر سید والہ انٹرچینج تک سڑک کی منظوری ،2 ارب روپے کی گرانٹ منظور کرانے اورگزشتہ دنوں روڈ کا افتتاح کرنے پر سینیٹر طلال چودھری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سڑک کے بننے سے لوگوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگا ، لوگوں کو بہتر آمدو رفت ،سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ ترقی کے مواقع حاصل ہوں گے ۔