المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی جڑانوالہ کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی جڑانوالہ کے زیر اہتمام ڈیفنس ویو اجمیر اسٹیٹ ایجنسی پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ۔
جس میں ڈاکٹر عبدالسلام منیر میڈیکل آفیسر گلاب دیوی ہسپتال لاہور نے کثیر تعداد میں دل، ٹی بی، دمہ، سانس کی الرجی، شوگر اور بلڈ پریشر کے مریضوں کا مفت چیک اپ کیا۔اہل علاقہ نے المصطفیٰ میڈیکل سنٹر کی ٹیم کو خراج تحسین اور بھرپور دعاؤں سے نوازا۔