ڈیٹا سینٹر قیام کیلئے جلد فیز یبلٹی سٹڈی کا آغاز ہو گا، محمد علی رندھاوا
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور چینی وفد کے درمیان بدھ کے روز ٹیئر فور ڈیٹا سینٹرز کے قیام حوالے سے ملاقات ہوئی۔
چیئرمین نے کہا کہ ڈیٹا سینٹر کے قیام کیلئے جلد فیز یبلٹی سٹڈی کا آغاز کرینگے۔ دریں اثنا محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بدھ کے روز اسلام آباد بائی سائیکل لین پراجیکٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا منصوبے پرجلد مرحلہ وار کام کیا جائے گا، ایکٹیویٹی زونز اور الیکٹرک بائیکس کے لئے چارجنگ پوائنٹس بنائے جائیں۔ فیز ون میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر مارگلہ روڈ، F-6 اور سیکٹر G-6 میں ماحول دوست سائیکلنگ ٹریکس بنائے جائیں گے۔