آ ئی جی پی کی زیر صدارت اجلاس ، جرائم میں اضافہ پر برہمی

 آ ئی جی پی کی زیر صدارت اجلاس ، جرائم میں اضافہ پر برہمی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد اور سیف سٹی اسلام آباد میں اعلیٰ سطح اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا۔

جن میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر ،ڈی جی سیف سٹی شاکر حسین داوڑ سمیت ایس ایس پی آپریشنز ،ایس ایس پی سیف سٹی ،تمام زونل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی،آئی جی اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی شرح میں اضا فہ پر تمام افسران سے باز پرس کی اورناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی سخت سرزنش کی،انہوں نے ایس ڈی پی اوز کو اپنے اپنے علاقوں میں جرائم کی بیخ کنی کے لئے احکامات جاری کیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں