عوام پر 300 سے لیکر 5000 تک صفائی ٹیکس عائد

عوام پر 300 سے لیکر 5000 تک صفائی ٹیکس عائد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکومت کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن سرگودھا نے عوام پر نیا صفائی ٹیکس عائد کر دیا ہے۔۔۔

 ذرائع کے مطابق ایک مرلہ سے پانچ مرلہ تک رہائشی مکانوں پر300 روپے ماہانہ چھ مرلہ سے دس مرلہ تک کے مکانوں پر 500 روپے ماہانہ 11 مرلہ سے ایک کینال تک کہ مکان مالکان سے ایک ہزار روپے ماہانہ ایک کنال سے دو کنال تک دو ہزار روپے ماہانہ اس سے بڑے بنگلوں پر پانچ ہزار روپے صفائی ٹیکس ہر ماہ وصول کیا جائے گا اسی طرح چھوٹے کاروبار کرنے والوں سے 500روپے ماہانہ درمیانے کاروبار کرنے والوں سے ایک ہزار روپے ماہانہ جبکہ بڑے کاروبار کرنے والوں سے دو ہزار روپے ماہانہ صفائی ٹیکس وصول کیا جائے گااس سلسلہ میں ٹیکس ریکوری کے لیے عملہ کہ ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں بعدازاں یہ ٹیکس سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فعال ہونے پر ٹھیکے دار کا عملہ ریکوری کرے گا، یہ ٹیکس دیہی علاقوں میں بھی لگایا جا رہا ہے تاہم دیہی علاقوں میں صفائی ٹیکس کی شرح شہری علاقوں کی نسبت کم ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں