ایل ڈی اے ٹیموں کی کارروائیاں،65املاک سربمہر
لاہور (سٹاف رپورٹر سے)ایل ڈی اے ٹیموں کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،65املاک سربمہر۔ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ،واپڈا ٹاؤن اور کینال روڈ ہربنس پورہ میں کارروائیاں کیں۔
ایل ڈی اے ٹیموں نے سبزہ زارسے 100کنال اراضی سے تجاوزات اور جھگیاں ختم کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ،واپڈا ٹاؤن اور کینال روڈ ہربنس پورہ میں کارروائیاں کیں۔گلبرگ میں غیرکمرشل استعمال اور فیس کی عدم ادائیگی پر15 املاک کو سیل کر دیا گیا۔واپڈا ٹاؤن میں غیرکمرشل استعمال اور فیس کی عدم ادائیگی پر35 املاک کو سیل کر دیا گیا۔کینال روڈ، ہربنس پورہ میں 15املاک سربمہر کر دی گئیں۔ ان املاک میں نجی بینک،دفاتر،ہسپتال، کلینک،ہوسٹل، فارمیسی، مارکی، پیزا شاپ، نجی سکول،جم، کالج، اور دیگر دکانیں شامل ہیں۔