واٹر کارپوریشن کا صارفین کیلئے سہولت کا اعلان

واٹر  کارپوریشن  کا  صارفین  کیلئے  سہولت  کا  اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے بورڈ کا چھٹا اجلاس چیئرمین سیکریٹریٹ کارساز میں میئر کراچی و چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔

اجلاس میں سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد ( آن لائن) سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان ،ڈاکٹر سروش ایچ لودھی، ظفر سبحانی اور عبدالکبیر قاضی سمیت دیگر بورڈ ممبران نے شرکت کی اجلاس میں 2 نکاتی ایجنڈا پر تفصیلی غور کیا گیا اور اس کی منظوری دی گئی ۔اجلاس کے موقع پر میئر کراچی نے شہریوں کو بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے اہم ایک اقدام کی منظوری دی بورڈ کے اجلاس میں پانچویں بورڈ میٹنگ کے منٹس کی منظوری دی گئی اور بورڈ نے واٹر کارپوریشن کے تمام ریٹیل صارفین کے لیے ایک انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے ریبیٹ پالیسی کی منظوری دے دی ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق ریبیٹ پالیسی کی تحت واٹر کارپوریشن کے تمام ریٹیل صارفین مستفید ہونگے جنہوں اب تک واٹر کارپوریشن بقایاجات ادا نہیں کیے نئی پالیسی کے تحت تمام ریٹیل صارفین کو اپنے بقایاجات جمع کرانے پر رعایت کے ساتھ قسطوں کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی اور تمام ریٹیل صارفین اگر اپنے تمام بقایاجات یک مشت جمع کروائیں گے تو انہیں 35 فیصد رعایت دی جائے گی تمام ریٹیل صارفین اگر 6 ماہ کے اندر اپنے بقایاجات کی ادائیگی کرتے ہیں تو انہیں 25 فیصد رعایت دی جائے گی اور 9 ماہ میں اپنے بقایاجات جمع کروانے والے کو 20 فیصد ایک سال میں اپنے بقایاجات جمع کروانے والے کو 15 فیصد اور 15 ماہ میں اپنے بقایاجات جمع کروانے والے کو 10 فیصد رعایت دی جائے گی ترجمان نے بتایا کہ ریبیٹ پالیسی 31 جنوری 2025 تک 3 ماہ کے مدت کے لیے متعارف کرائی گئی ہے اور مقررہ تاریخ کے بعد تمام نادہندگان کے خلاف واٹر کارپوریشن کے نئے ایکٹ کے سیکشن 40 کے تحت بھرپور کارروائیاں کی جائیں گی اس کے علاوہ بورڈ نے عالمی بینک کے 240 ملین امریکی ڈالر کے قرض کے معاہدے کے لیے کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروس امپروومنٹ پروجیکٹ کے قانونی معاہدوں کی بھی منظوری دی ۔اس موقع پر میئر کراچی کا کہنا تھا کہ ریبیٹ پالیسی کا بنیادی مقصد شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے ، شہری اس مہم سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ واٹر کارپوریشن کے بقایاجات ادا کریں کیونکہ واٹر کارپوریشن کی آمدنی زیادہ ہوئی تو شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی مزید بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں