سردی بڑھتے ہی لکڑی ،کوئلے کی قیمتوں میں اضافہ

سردی بڑھتے ہی لکڑی ،کوئلے کی قیمتوں میں اضافہ

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ضلعی مرکز کوٹ ادومیں سردی بڑھ گئی ،درجہ حرارت 8سینٹی گریڈتک گرگیا۔

لوگ گھروں میں دبک کررہ گئے ،سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی کوئلہ اورلکڑی کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں،ایندھن کے متبادل ذرائع بھی پہنچ سے باہر ہو گئے ،لکڑی کی قیمت 1600روپے فی من تک جا پہنچی جبکہ کوئلہ بھی 50 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا، دکان داروں کا کہنا ہے کہ پچھلے سال لکڑی 14سو روپے من اورکوئلہ 100سے 110روپے فی کلو تھا مگر اس سال قیمت میں اضافہ ہونے سے لکڑی اور کوئلہ مہنگا ہو گیا ہے ،ایندھن کے متبادل ذرائع مہنگے ہونے سے شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں،ادھر شدیدسردی کی وجہ سے محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو شدیدسردی اورکورے سے بچانے کیلئے سبزیوں کی فصل کا آبپاشی کا ہفتہ کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیا ہے کہ چونکہ ماہ جنوری کے دوران شدیدسردی کیساتھ ساتھ کورے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں،کاشتکار سبزیوں کے کھیتوں کوپانی کم مقدارمیں لگائیں اورچھوٹی سبزیوں سمیت نرسریوں کو رات کے وقت کورے سے بچانے کیلئے پلاسٹک شیٹ سے ڈھانپ دیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں