پی ایچ اے :لیاقت باغ روڈ کی تزئین وآرائش کا کام مکمل

پی ایچ اے :لیاقت باغ روڈ کی تزئین وآرائش کا کام مکمل

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی نے لیاقت باغ روڈ کی تزئین وآرائش کا کام مکمل کر لیا۔۔۔

 شہر کی مختلف شاہراہوں، چوراہوں اور گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کا کام بھی کافی حد تک مکمل کر لیا گیا ہے، مختلف انڈر پاسز، گرین بیلٹس، چوراہوں اور شاہراہوں کو مجسموں، دیدہ زیب پھولوں اور لینڈ سکیپس سے سجایا گیا ہے۔ جانوروں کے مجسمے چوراہوں میں نصب کیے گئے اور شہر کے پارکس و گرین بیلٹس کو خوبصورت گلِ داؤدی کے پھولوں سے آراستہ کیا گیا ہے، شہر میں کئی پلوں اور انڈر پاسز کو خوبصورت لینڈ سکیپس سے سجایا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں