اشیائے خور و نوش کی سرکاری قیمتوں پر فروخت کیلئے اقدامات جاری

اشیائے خور و نوش کی سرکاری قیمتوں پر فروخت کیلئے اقدامات جاری

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہریوں کو اشیائے خور و نوش کی سرکاری قیمتوں پر فراہمی کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔۔۔

اس ضمن میں مارکیٹ کمیٹی کے افسران نے صبح سویرے سبزی منڈی میں بولی کے عمل کی نگرانی کی اور اپنی موجودگی میں بولی کروائی۔ ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے اس حوالے سے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اشیائے خرد و نوش کی سرکاری قیمت پر دستیابی کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، منڈی سے لے کر صارف تک تمام عمل کی نگرانی کی جا رہی ہے ، انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف پنجاب قیمت ایپ یا متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے آفس میں شکایت درج کروائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں