لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے :عبداللہ احمد

 لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے :عبداللہ احمد

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عبداﷲاحمد نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کے مسائل سنے اور درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کرکے مختص کردہ ٹائم میں داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل افسران کو درخواستوں کا فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اس موقع پرڈی پی او عبداﷲاحمد نے گفتگو میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ تمام تھانوں میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے شہریوں کی سہولت کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں اور لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جار ہے ہیں ۔ فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ آنے والے شہریوں کیساتھ اچھے اخلاق سے پیش آکر ان کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے اور بلاوجہ انتظار نہ کروایا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دفاتر،تھانہ جات میں کسی بھی شہری کی تضحیک برداشت نہیں کی جائے گی۔  شہریوں کا تھانہ میں کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا تو  بلاجھجھک میرے دفتر تشریف لائیں ،مسائل کا حل یقینی بنایا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں