یونیورسٹی فیصل آباد اور ڈرگز ایڈوئزری ٹریننگ حب میں معاہدہ
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف فیصل آباد اور ڈرگز ایڈوئزری ٹریننگ حب کے مابین ایم او یو سائن کیا گیا۔دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کی طرف سے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ملک اور ڈائریکٹر ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب سید ذوالفقار حسین نے ایم یو سائن کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فور س فیصل آباد سلمان ہندل بھی موجود تھے ۔ دونوں اداروں کی جانب سے اس معاملے پر مل کر کام کرنے کے لیے اتفاق کیاگیا۔ پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی نوجوان سگریٹ سموکنگ اور آئس جیسے نشے کا استعمال کر رہی ہے جس کو روکنے کیلئے دونوں اداروں نے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کی حدود میں سگریٹ اور ویپ کی سموکنگ پر مکمل طور پر پابندی عائد ہے جبکہ یونیورسٹی سیمینار اور ورکشاپس کے ذریعے طلبا کوسموکنگ کے نقصانات کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کرتی رہی ہے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس سلمان ہندل طلبا سے اپنے ادارے کی پالیسیوں کو شیئر کیا۔