آسٹریا کے سفیر کا دورہ ،یورپین سٹینڈرڈ چاولوں کی تعریف
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)آسٹریا کے سفیر Andrea Wicke کی جانب سے کاروباری تعلقات کے فروغ کیلئے نجی رائس ملز کا دورہ کیا ۔
دورے کے دوران سفیر کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا اور اورنجی ملز میں تیار ہونے والے یورپین سٹینڈرڈ کے چاولوں کی تعریف کی گئی ۔اس موقع پر آسٹریا کے سفیر کی جانب پاکستان کے ساتھ کاروباری تعلقات کو بڑھانے کے حوالے سے بھی دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر نجی رائس ملز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ساجد اور چنیوٹ چیمبر کے ممبر بھی موجود تھے ۔