ستھرا پنجاب مہم، ڈپٹی کمشنر کا صفائی آپریشن کا معائنہ
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن ستھرا پنجاب مہم پر بھرپور عملدرآمد کروانے کیلئے ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری کی اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادواصغر اقبال لغاری کے ہمراہ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈیو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کوٹ ادو۔۔۔
چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چوک سرور شہید،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سنانواں،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دائرہ دین پناہ سے ستھرا پنجاب مہم کے حوالے سے میٹنگ کی،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جدید اوربھاری مشینری کے استعمال سے شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی نظام میں بہتری کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔جدیدٹیکنالوجی اور وسائل کااستعمال کرتے ہوئے صفائی کے نظام کو مزید موثر بنایا جار ہا ہے تاکہ عوام کوایک صاف،صحت مندماحول فراہم کیا جا سکے ،ڈپٹی کمشنرسید منور عباس بخاری نے شہریوں سے اپیل ہے وہ اس مہم میں تعاون کریں۔ اورکوڑا کرکٹ مقررہ جگہوں پر ڈالیں تاکہ شہر اور دیہاتوں کوماڈل علاقوں میں تبدیل کیاجاسکے ۔