مظفر گڑھ، پولیس ،میپکو کا آپریشن،22بجلی چور پکڑلئے

مظفر گڑھ، پولیس ،میپکو کا آپریشن،22بجلی چور پکڑلئے

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )میپکو نے رینجرز،ایف آئی اے اور پولیس ٹیموں کے ہمراہ بجلی چوروں کیخلاف مشترکہ طور پر بڑا آپریشن کیا،کارروائی کے دوران 22 بجلی چور پکڑے گئے ۔۔۔

بجلی چوروں سے بڑے پیمانے پر بجلی کے میٹرز،تاریں اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ای میپکو انجینئر راجیش کمار راٹھی،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل میپکو انجینئر فرقان زکریا،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرز صابر حسین کی قیادت میں میپکو،رینجرز،ایف آئی اے اور پولیس کی خصوصی ٹیم نے کرمداد قریشی سب ڈویژن کی بستی بیٹ والا،بستی خلیفہ،بستی علی ڈاھا،بستی شارک والا،بستی حسن والا و دیگر علاقوں میں بجلی چوروں کیخلاف مشترکہ آپریشن کیا،،آپریشن کے دوران 22 صارفین بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔میپکو ذرائع کے مطابق میٹر ٹیمپرنگ،کنڈی اور بوگس میٹر کے ذریعے بجلی چوری کی جارہی تھی،خصوصی ٹیم نے بجلی چوری میں استعمال ہونے والی تاریں اور بجلی کے میٹر بھی قبضے میں لے لئے ۔میپکو کے مطابق بجلی چوروں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کیساتھ ساتھ انکے خلاف مقدمات بھی درج کروائے جارہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں