پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بازاروں کا دورہ کریں :ڈپٹی کمشنر
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن نے مطابق عوام کو مصنوعی مہنگائی سے بچانے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہے ۔
یہ بات انہوں نے نئے تعینات ہونے والے 18 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور سابقہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ اور ڈی او انڈسٹری محمد غازی خان بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا دورہ کریں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف میسر ہو۔ انہوں نے کہا کہ نئے تعینات ہونے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے لئے یہ نئی ذمہ داری ہے امید ہے وہ اپنے فرائض دیانتداری ، لگن اور محنت سے کریں گے ۔