میٹرک سالانہ امتحان کے داخلوں کا شیڈول جاری
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک سالانہ امتحان کے داخلوں کا شیڈول جاری کردیا۔
امتحان کا آغاز 4مارچ 2025 سے ہوگا۔امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 2 نومبر سے داخلہ فارم جمع کراسکیں گے ۔سنگل فیس کے ساتھ داخلہ جمع کرانے کی تاریخ 27 نومبر رکھی گئی ہے ۔دو گنا فیس کے ساتھ 28 نومبر سے 11 دسمبر تک داخلہ جمع کراسکیں گے ۔