فاضل ٹاؤن میں ناقص سیوریج سسٹم ،علاقہ جوہڑ میں تبدیل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )فاضل ٹاؤن میں ناقص سیوریج سسٹم کے باعث علاقہ جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگا، تفصیل کے مطابق شہر کی گنجان ترین آبادی فاضل ٹاؤن اور۔۔۔
اس سے ملحقہ علاقوں میں ناقص سیوریج سسٹم عرصہ دراز سے علاقہ مکینوں کیلئے وبال جان بنا ہوا ہے ، گلیوں میں کئی کئی فٹ گندے پانی کے باعث مچھروں کی افزائش اور بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے ، فاضل ٹاؤن کی مین گلی جو مختلف سکول، کالجز اور یونیورسٹی کو بھی لنک کرتی ہے کی حالت بھی ابتر ہو کر رہ گئی ہے ،کئی بار افسران بالا کو شکایت کے باوجود مسئلہ جوں کا توں ہے ، ارباب اختیار سے علاقہ مکینوں نے صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے تا کہ عرصہ دراز سے اذیت میں مبتلاء علاقہ مکینوں کی جان سکھی ہو۔