صدر ڈسٹرکٹ بار سیالکوٹ اور سیکر ٹری کا بلڈ بینک کا دورہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ ایڈووکیٹ سہیل اقبال ہرڑ و سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ ایڈووکیٹ راحت نذیر وینس نے ایثار بلڈ بنک کا دورہ کیا۔
سرپرست ایثار ویلفیئر فاؤنڈیشن حاجی محمد انور، صدر محمد صدیق اور نائب صدر نبیل کھوکھر سمیت دیگر عملے نے استقبال کیا۔ فاؤنڈیشن کے صدر صدیق حیدرنے بتایا کہ خون کے عطیے کیلئے اب تک ہمیں 25 ہزار پانچ سو کے لگ بھگ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جن میں سے ساڑھے دس ہزار درخواستوں پر عملدرآمد بھی کیا جا چکا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہم خون کے بدلے خون ضرور لیتے ہیں تاکہ وہ کسی اور مستحق کے کام آ سکے ۔انہوں نے بتایا کہ ایمرجنسی خون کے حصول کا سیالکوٹ میں یہ واحد ادارہ ہے جو 24 گھنٹے کھلا ہوتا ہے ۔