پر نٹنگ پریس ایسوسی ایشن الیکشن ، اتحاد گروپ کی فتح
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)پر نٹنگ پریس والائنس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کزن گروپ کے حمایت یافتہ اتحاد گروپ نے میدان مار لیا۔ فرحان ربانی صدراور الیاس مغل جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔
گزشتہ روز ہونے والے انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل صبح نو بجے شروع ہوا جو کہ بغیر کسی وقفہ کے پانچ بجے تک جاری رہا۔اتحاد گروپ اور فاؤنڈر گروپ آمنے سامنے تھے ۔ٹوٹل 920رجسٹرڈ ووٹ تھے جن میں سے 901ووٹ کاسٹ ہوئے ۔نتائج کے مطابق اتحاد گروپ نے 492ووٹ حاصل کیئے جبکہ فاؤنڈر گروپ کو 402ووٹ ملے ۔اتحاد گروپ کا پورا پینل بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گیا۔فرحان ربانی صدر،الیاس مغل جنرل سیکرٹری،میاں مدثر سینئر نائب صدر،محمد ساجد نائب صدر،محمد یاسر فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے ۔جیت کی خوشی میں اتحاد گروپ کے حامیوں نے جشن منایاڈھول کی تھاپ پر بھنگڑ ے ڈالے اور میٹھائی تقسیم کی۔اس موقع پر فرحان ربانی نے تمام ووٹرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں ان پر اعتماد کرتے ہوئے ووٹ ڈالے ۔انہوں نے کہا کہ وہ تمام ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔فاؤنڈر گروپ کے ساتھی بھی ہمارے بھائی ہیں ان کے ساتھ مل کر اس کاروبار سے وابسطہ مارکیٹ کے تمام افراد کے مسائل اولین بنیادوں پر حل کروائیں گے ۔