رواں سال نوجوانوں کیلئے لیپ ٹاپ سکیم لانچ :رانا سکندر
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے 2025 کو تعلیم کے میدان میں خوشخبریوں کا سال قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا رواں سال نوجوانوں کیلئے لیپ ٹاپ سکیم لانچ ہونے جا رہی ہے جبکہ سکالرسپش کی تعداد 30 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار اور طالبات کیلئے سکوٹی سکیم میں سکوٹیز کی تعداد 1 لاکھ تک بڑھا دی گئی۔ تعلیمی اداروں میں مڈل ٹیک، میٹرک اور انٹر ٹیک کا آغاز بھی رواں سال ہوگا۔