پیپلز پارٹی چور دروازے سے اقتدار نہیں چا ہتی :ظفر چٹھہ

پیپلز پارٹی چور دروازے سے اقتدار نہیں چا ہتی :ظفر چٹھہ

وزیرآباد(نامہ نگار ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی مدبرانہ سیاسی سوچ کی بدولت ہی ملک میں جمہوریت رواں دواں ہے ، پیپلزپارٹی ہی ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہوں پر گامزن کر سکتی ہے ۔

پیپلزپارٹی نیویارک کے صدر ظفر چٹھہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سب کو ساتھ ملا کر 26 ویں آئنی ترمیم کو پاس کروانا بلاول بھٹو کی جمہوریت پسندی کی زندہ مثال ہے ،پیپلزپارٹی نے ملک میں جمہوریت کو قائم رکھنے کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور اس وقت بھی سخت ترین حالات میں بھی وفاقی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جلد پورے ملک میں عوام کی طاقت سے پیپلزپارٹی دوبارہ سیاسی عروج حاصل کرے گی اور ملک و قوم کے لیے بہترین خدمات سر انجام دے گی۔ بلاول بھٹو چور دروازے سے اقتدار میں آنے پر یقین نہیں رکھتے اسی لیے وہ سیاسی جدوجہد کر رہے ہیں ۔پاکستان کی عوام اب اچھے سے جان چکی ہے کہ ملکی مسائل کا حل پیپلزپارٹی کے پاس ہی ہے جو عوام کی نمائندہ جماعت ہے ۔لوگ اب حالات سے تنگ آ چکے اور وہ پیپلزپارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ظفر چٹھہ نے کہا کہ اب پیپلزپارٹی ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہو چکی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں