کمشنر نے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صدر کا حلف اٹھالیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودہا جہانزیب اعوان نے ڈویژنل بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صدر کا حلف اٹھالیا۔
حلف برداری کی تقریب کمشنر دفتر کے کانفرنس روم میں منعقد ہوئی۔ صوبائی سکاؤٹ کمشنر و سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کمشنر سے ڈویژنل بوائز سکاؤٹس کے صدر کا حلف لیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن سمیت دیگر افسران ، بوائز سکاوٹس و ممبران بھی موجود تھے ۔ کمشنر نے صوبائی کمشنر اور تمام عہدیداران کو خوش آمدید کہتے کہا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سکاؤٹس بچوں کاخدمت خلق کاجذبہ مثالی ہے ، سکاؤٹنگ کے شعبہ کو ڈویژن میں بحال کرایا جائے گا ، سکولوں کے بچوں کو زندگی کا مقصد دینا ہے ۔ طالب علموں کو سکاوٹنگ میں شامل ہو کر رضاکارانہ طور پر وطن کے لیے اپنی خدمات انجام دینے کی ضرورت ہے ۔ ڈویژنل انتظامیہ بوائز کے سکاوٹنگ کے ساتھ گرلز گائیڈ کے فروغ کے لیے بھی موثر اقدامات کرے گی۔ سیکرٹری انڈسٹری و صوبائی کمشنر بوائز سکاؤٹس ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح چیف سکاؤٹ تھے ۔ہمیں انکے اتحاد تنظیم اور یقین کے اصولوں پر عمل کرنا ہے ۔