خالد جاوید گورائیہ کی زیرِ صدارت کوآرڈی نیشن کمیٹی برائے بہبود آبادی کا ماہانہ اجلاس

خالد جاوید گورائیہ کی زیرِ صدارت  کوآرڈی نیشن کمیٹی برائے  بہبود آبادی کا ماہانہ اجلاس

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی برائے بہبود آبادی کا ماہانہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر طارق محمود عزیز اعوان، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر اقبال خان، کلیم اﷲ خان، ڈاکٹر مونا مالک، پروفیسر قاری ظفر اقبال کے علاؤہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نے ڈپٹی کمشنر کو گزشتہ ماہ کی کارکردگی، فراہم کردہ مانع حمل کی سہولیات، امام خطیب آگاہی پراجیکٹ اور محکمہ بہبودِ آبادی کے دیگر پروگراموں سے متعلق بریفنگ دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں