استحصال کا شکار بچوں کا تحفّظ وقت کی ضرورت :صدر چیمبر

استحصال کا شکار بچوں کا تحفّظ وقت کی ضرورت :صدر چیمبر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) محروم طبقہ کی بحالی حکومت و معاشرہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے خاص طور پر استحصال کا شکار بچوں کا تحفّظ وقت کی ضرورت ہے۔۔۔

 ان خیالات کا اظہار صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس خواجہ یاسر قیوم نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سرگودھا کے دورہ کے موقع پر بیورو کی جانب سے بچوں کے تحفظ کے حوالے سے اب تک اٹھائے جانے والے اقدامات و سرگرمیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سرگودھا علی عابد نقوی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن اور چیئر پرسن و ممبر صوبائی اسمبلی سارہ احمد کی خصوصی ہدایات پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو سرگودھا کی ٹیم ہیلپ لائن 1121 پر موصول ہونے والی اطلاعات و شکایات پر فوری طور پر ایکشن کے ذریعے متاثرہ بچوں کی بحالی کا کام ممکن بناتی ہے ۔ صدر سرگودھا چیمبر آف سمال انڈسٹریز حسن یوسف نے کہا کہ بیورو کے افسران و عملہ خود کی پہچان کے متلاشی بچوں کو اس قابل بناتے ہیں کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھار کر خود کی پہچان بناسکیں۔اس موقعہ پر عامر عطا باجوہ نے کہا کہ معاشرے اور والدین کی عدم توجہی کا شکار ان بچوں کو بھی وہی حقوق حاصل ہونے چاہیں جو اپنے والدین کے ساتھ گھروں میں زندگی بسر کرنے والے بچوں کو حاصل ہوتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں