فرنٹیئرز اِن کیمیکل سائنسزپر 2روزہ بین الاقوامی کانفرنس
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) یونیورسٹی آف سرگودھا میں انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری کے زیر اہتمام ’’فرنٹیئرز اِن کیمیکل سائنسز‘‘ پر پہلی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔۔۔
جس میں آسٹریلیا اور آسٹریا سمیت پاکستان بھر سے ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر میاں غلام یاسین، پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید اقبال، آسٹریلیا سے پروفیسر ڈاکٹر رضوان الرحمان ،آسٹریا سے پروفیسر ڈاکٹر تھامس مائیک، ڈاکٹر عامر علی، ڈاکٹر محمد شیر، دیگر فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا کہ یہ کانفرنس نہ صرف طلبہ بلکہ اساتذہ اور محققین کے لیے بھی سیکھنے کا بہترین موقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا نے ہمیشہ تعلیمی اور تحقیقی ترقی کی راہیں ہموار کی ہیں ۔ پروفیسر ڈاکٹر عاکف انور نے کہا کہ کیمیکل سائنسز کا شعبہ دورِ حاضر میں بہت زیادہ اہمیت اختیار کر چکا ہے اور اس میں ہونے والی تحقیق انسانی زندگی کے ہر پہلو پر اثر انداز ہو رہی ہے ۔ ڈاکٹر محمد سعید اقبال نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول تب ہی ممکن ہے جب ہم سائنسی تحقیقات کو عملی جامہ پہنائیں۔