کامونکے :موٹر وے پولیس اور کار ساز کمپنی کے اشتراک سے روڈ سیفٹی کیمپ

کامونکے :موٹر وے پولیس اور کار ساز  کمپنی کے اشتراک سے روڈ سیفٹی کیمپ

کامونکے (تحصیل رپورٹر )نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس اورانٹرنیشنل کار ساز کمپنی کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

گزشتہ روز سیکٹر نارتھ گوجرانوالہ ایس ایس پی فرخ رضا کی زیر نگرانی چیانوالی ٹول پلازہ کے قریب ایک روزہ روڈ سیفٹی کیمپ کا لگایا گیا۔ کیمپ میں انٹر نیشنل کار ساز کمپنی اور موٹروے پولیس کی طرف سے موٹر سائیکل سواروں کوخصوصی بریفنگ دی گئی اورمفت مکینیکل ورکشاپ کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔ اس موقع پرایس ایس پی فرخ رضا نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کر کے ہم ایک مہذب معاشرہ بن سکتے ہیں۔ کالج اور یونیورسٹی کے سربراہان پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے وہ نوجوان نسل کو ہیلمٹ کے استعمال کے بارے میں آگاہی کی خصوصی مہم چلائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں