فخر پنجاب دنگل کل ،40پہلوانوں کے درمیان مقابلے
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)منڈیالہ وڑائچ میں فخر پنجاب دنگل کل ہو گا جس میں پنجاب بھر سے چھوٹے بڑے 40پہلوانوں کے درمیان تگڑے مقابلے ہونگے ۔ بڑا جوڑ آفتاب پہلوان پٹھہ لیاقت باجوہ اور طارق پہلوان رستم بھکر کے درمیان ہوگا ۔
دنگل میں چھوٹے بچے بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دیکھائے گے ۔شائقین کو دیسی کشتی کے اچھے مقابلہ دیکھنے کو موقع ملا گا۔ان خیالات کا اظہار ستارہ پاکستان عدنان پہلوان ٹائراں والے نے پہلوانوں کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انصر اقبال باجوہ نائب صدر ریسلنگ فیڈریشن گوجرانوالہ ،نعیم بٹ پہلوان ،یوسف ٹینی پہلوان،آفتاب بٹ پہلوان ،اللہ دتہ نمبردار بھی موجود تھے ۔عدنان پہلوان کا کہنا تھا کہ فن پہلوانی کے فروغ کے لیے اس طرح کے دنگل کا انعقاد ناگزیر ہے ۔دیسی کشتیوں میں گوجرانوالہ کے پہلوانوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے ۔اگر حکومت پہلوانوں کی سرپرستی کرے تو یہ دنیا بھر میں پاکستان کا پر چم سر بلند کرسکتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ دنگل میں چار بڑے جوڑ پڑیں گے جبکہ دیگر پہلوانوں کے درمیان چالیس دنگل ہونگے جس میں گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے دیگر شہروں سے نامور پہلوان شریک ہو رہے ہیں جبکہ ان مقابلوں میں چھوٹے بچے بھی اپنے جوہر دیکھائیں گے ۔