اسسٹنٹ کمشنر سمندری نے شہر میں صفائی کی صورتحال چیک کی
سمندری (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر سمندری عمر سرور نے صفائی کی چیکنگ اورتجاوزات کے خاتمے کیلئے ۔
صبح سویرے اندرون شہر مختلف علاقوں کا دورہ کیا صفائی کی صورتحال اور سینٹری ورکرز کی حاضری چیک کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہر میں صفائی کے بہترین انتظامات کیے جائیں اور تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے اُنہوں نے کہا کہ عوام کو بھی چاہیے کہ وہ کچرا کوڑے دانوں میں پھینکیں پلاسٹک بیگز و دیگر اشیاء کو نالیوں میں پھینکنے سے گریز کریں ۔