پیسوں کے لین دین کا تنازع،خاتون پر گھر گھس کر تشدد

پیسوں کے لین دین کا تنازع،خاتون پر گھر گھس کر تشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پیسوں کے لین دین کے تنازع پر خاتون کو گھر میں گھس کر تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔

تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے چک نمبر 23 ج ب میں شاہدہ پروین نامی خاتون نے پولیس کوبتایا کہ وہ اپنے بچوں کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ اس دوران ملز موں نے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر پیسوں کے لین دین کے تنازعہ پر اسے قابو کرلیا اور تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں