جی سی وویمن یونیورسٹی کے سامنے ٹریفک جام رہنا معمول

جی سی وویمن یونیورسٹی کے سامنے ٹریفک جام رہنا معمول

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جی سی وویمن یونیورسٹی کے سامنے صبح اور چھٹی کے اوقات میں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا۔

 متعدد بار نشاندہی کے باوجود ٹریفک پولیس اور انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی۔ مدینہ ٹاؤن میں گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی کے باہر صبح اور دوپہر کو چھٹی کے وقت روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک کی لمبی قطاریں لگنا اب روز کا معمول ہے ۔ جس کے باعث جامعہ میں آنے والی طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ طالبات کو لینے کے لیے آنے والی گاڑیاں اور رکشہ جات مرکزی گیٹ کے سامنے کھڑے کیے جاتے ہیں جس کے باعث شاہراہ عام ٹریفک کے لیے بھی بند ہوجاتی ہے اور مسافروں کے گزرنے کا راستہ بھی مسدود ہوجاتا ہے ۔ جبکہ اس دوران اوباش افراد کو بھی رش میں گھس کر طالبات کو تنگ کرنے کا موقع مل جاتا ہے ۔ تاہم یونیورسٹی انتظامیہ مسئلہ حل کرنے میں ناکام نظر آتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں