اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کا مختلف علاقوں میں مارکیٹوں کی چیکنگ
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رانا صفدر شبیر نے مختلف علاقوں کی مارکیٹوں و بازاروں اور۔
میگا مارٹس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کیا۔ انہوں نے مقررہ نرخناموں کے مطابق اشیا کی فروخت کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ من مانی قیمتیں وصول کرنیوالوں کو بھاری جرمانے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے موقع پر موجود صارفین سے اشیا کے معیار اور قیمتوں کے بارے میں دریافت کیا اور کہا کہ ڈ]پٹی کمشنر کی ہدایات پر پرائس کنٹرول میکنزم پر عمل درآمد جاری ہے ۔ انہوں نے پھل و سبزیوں ، چکن ، روٹی ، گوشت سمیت کریانہ کی اشیاء کی قیمتوں پر عمل درآمد کی چیکنگ کے دوران ریٹ لسٹ آویزاں ہونے کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل چیکنگ کی بدولت تحصیل بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مقررہ نرخوں پر دستیاب ہیں۔