انتظامیہ کے فوٹو سیشن ، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں : خالد یاسین

 انتظامیہ کے فوٹو سیشن ، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں : خالد یاسین

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عوام کب تک بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے وزیر اعلیٰ کی راہ تکتی ر ہے گی ضلعی انتظامیہ فوٹو سیشن کے ذریعے اعلیٰ حکام کو کب تک رام کرتی رہے گی عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔۔۔

ان خیالات کا اظہار ممبر مرکزی وصوبائی کونسل مسلم لیگ ن ڈاکٹر خالد یاسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کی بنیادی ضروریات جن میں صحت،صفائی و ستھرائی،سفری سہولیات و اشیائے خوردونوش ہیں پر قابو پانے کے لئے مقامی ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے سپیشل مجسٹریٹ صرف دو چار جرمانوں کی حد تک محدود ہیں ان جرمانوں عوام کو ریلیف کی بجائے مزید مہنگائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے محکمہ صحت میں ادویات کی فراہمی تعطل کا شکار ہے ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ادویات ایک عرصے سے مریضوں کو دستیاب نہیں لیبارٹری ٹیسٹ ایکسرے ودیگر سہولیات کے لئے مریضوں کو پرائیویٹ اداروں کی جانب جانے پر مجبور کر دیا گیا ہے صفائی کے نام پر عوام کے ساتھ ساتھ حکومت پنجاب کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر کا دورہ کر کے عوام سے براہ راست دریافت کرکے ان کے مسائل کے حل کے لئے خصوصی اقدامات کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں