ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ ، دکاندار پکڑا گیا
فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ میں ملوث دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
تھانہ سول لائن کے علاقہ لاری اڈہ کے قریب سول ڈیفنس انسٹرکٹر محمد عرفان نے کارروائی کی جہاں رحمت نامی دکاندار بغیر کسی حفاظتی اقدامات اور لائسنس کے ایل پی جی کی ری فلنگ کے غیر قانونی دھندے میں ملوث پایا گیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔