شورکوٹ:قتل کیس کا فیصلہ مجرم کو سزائے موت کا حکم

شورکوٹ:قتل کیس کا فیصلہ   مجرم کو سزائے موت کا حکم

شورکوٹ(نمائندہ دنیا )عدالت نے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کوسزائے موت کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ ککو والا کے رہائشیگل شیر کو اس کے حقیقی چچا اور کزن نے ڈیڑھ سال قبل قتل کر دیا تھا،مقتول کے قتل کا مقدمہ گل شیر کے بھائی سلیم اختر کی مدعیت میں درج کروایا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج شورکوٹ رانا سہیل طارق نے کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد ملزم سدا بہار کو سزائے موت اور ساڑھے 3لاکھ روپے دامان ادا کرنے کا حکم سنادیا جبکہ محمد نواز، محمد آصف، شہزاد کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کرنے کا حکم دیدیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں