گھر کے باہر کھیلتے بچے سے چور چابیاں چھین کر گھر کا صفایا کر گئے
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گھر کے باہر کھیلتے بچے سے چور چابیاں چھین کر گھر کا صفایا کرگیا۔
تھانہ گلبرگ کے علاقہ کمال آباد میں عمر کا بیٹا گھر کے باہر چابیوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ نامعلوم چور نے اس سے چابیاں چھین لیں اور گھر میں گھس کر 3 لاکھ روپے نقدی، دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔