دیرینہ پوائنٹس کو کوڑے کے ڈھیروں کی صفائی شروع
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار )وزیر اعلی پنجاب ستھرا پنجاب مہم کے تحت زیرو ویسٹ مشن جاری ،پہلے مرحلہ میں دیرینہ پوائنٹس کو کوڑے کے ڈھیروں سے کلئیر کرنے کا آپریشن شروع کر دیا گیا ۔۔۔
سلاٹر ہائوس کے قریب پوائنٹ سے 300 ٹن سے زائد کوڑا ڈمپنگ سائٹ پہنچا دیا گیاڈپٹی کمشنر سلمیٰ سلیمان نے سائٹ پر جاری کام کا جائزہ لیا اور کہا کہ خانیوال میں صفائی کا کام نجی سیکٹر کے سپرد کردیا گیا ہے پہلے مرحلہ میں دیرینہ پوائنٹس سے کوڑا اٹھاکر ڈمپ کیا جائیگا گھر گھر سے کوڑا اٹھانے کا کام آئندہ ماہ کے آغاز سے شروع ہوگاکمپنی جلد دیگر تحصیلوں میں بھی کام شروع کردے گی ۔