منشیات فروشوں کیخلاف ایکشن، 10گرفتار، شراب چرس برآمد

منشیات فروشوں کیخلاف ایکشن، 10گرفتار، شراب چرس برآمد

ملتان(کرائم رپورٹر )پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں دس افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔

دولت گیٹ پولیس نے ملزم ارشد عرف اچھو سے 20لٹر شراب،کوتوالی پولیس نے ملزم بابر سے 20لٹر شراب،قادرپورراں پولیس نے ملزم جہانگیر سے 1000گرام چرس ،کینٹ پولیس نے ملزم ندیم سے 10لٹر شراب،چہلیک پولیس نے ملزم عامر سے 5لٹر شراب،مظفرآباد پولیس نے ملزم ظہور سے 14لٹر شراب،قطب پور پولیس نے ملزم رمضان سے 15لٹر شراب،مخدوم رشید پولیس نے ملزم منیر سے 130لٹر شراب،بستی ملوک پولیس نے ملزم زاہد نواز سے 15لٹر شراب جبکہ سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم یعقوب سے 120گرام چرس برآمد کرلی پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں